سیریل کسر عمران ہاشمی ایک مذہبی شخص ہے،حمائمہ کا دعویٰ

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عمران ہاشمی جوکہ بولڈ مناظر فلمانے کیلئے اپنی پہچان رکھتے ہیں کو پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے مذہبی شخص قرار دے دیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے انٹرویو میں پڑوسی ملک میں کام کے تجربے اور اس کے باعث سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقیدوں کے حوالے سے بات کی، ان کا کہنا تھا کہ میں جب بھی کبھی سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ شیئرکرتی ہوں تو سوشل میڈیا صارفین تبصرہ کرتے وقت صرف عمران ہاشمی کا ہی ذکر اور تنقید کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس کے تمام گناہ دھل گئے ہوں گے۔
عمران ہاشمی بہت اچھے انسان اور دوست ہیں، وہ ایک مہذب اور مذہبی انسان ہیں، وہ باعمل مسلمان ہیں، عمران ہاشمی کو قرآنی آیات زبانی یاد ہیں، سیٹ پر جب دونوں ساتھ ہوتے تھے تو اکثر ساتھ مل کر آیات کی تلاوت بھی کرتے تھے۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ عمران ہاشمی کے دل میں کسی کیلئے کوئی برائی نہیں ہے بلکہ سب کی عزت کرتا ہے اور اپنے کام کی بہت عزت کرتا ہے، حمائمہ کا کہنا تھا کہ میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی اور بہت انجوائے کیا وہ ایک بہت اچھا انسان ہے، انہوں نے اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی مجھے میری فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کیلئے مبارکباد دی تھی۔
حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ لوگ اب بھی ان کے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر انہیں طعنے دیتے ہیں اور وہ جب بھی کھانے کی تصویر شیئر کرتی ہیں تو لوگ کمنٹ کرتے ہیں کہ عمران ہاشمی نے کھانا کھا لیا ہوگا؟حمائمہ ملک نے 2014 میں عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’نٹور لال‘ میں کام کیا تھا، جس میں انہوں نے اداکار کے ساتھ بار میں ڈانس بھی کیا تھا۔
اداکارہ ماضی میں بھی عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کے معاملے پر کھل کر بات کر چکی ہیں اور بتاچکی ہیں کہ انہیں بولی وڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے بلکہ انہوں نے ان کے ساتھ کام کو انجوائے کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ عمران ہاشمی ان کے بہترین دوست ہیں اور یہ کہ پاکستانیوں نے ان پر اتنی تنقید کی ہے کہ اگر ان کے کوئی گناہ ہوں گے تو وہ معاف ہوگئے ہوں گے۔ حمائمہ ملک نے شکوہ کیا کہ وہ اب بھی جب کبھی عمرے کی تصویر شیئر کرتی ہیں تو لوگ کمنٹ کرتے ہیں کہ عمران ہاشمی یاد نہیں آ رہا؟اداکارہ نے ایسی تنقید کرنے والے افراد کو مشورہ دیا کہ اب وہ ایسی باتوں کو بھول کر آگے بڑھیں۔
دوران انٹرویو حمائمہ ملک نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان کے ایک روحانی مرشد بھی ہیں، اپنی کامیابیوں پر کہا کہ خدا کے رحم، والدہ اور پیر و مرشد ڈاکٹر راوید کی وجہ سے ہی انہیں کامیابیاں ملیں، ورنہ وہ اس قابل نہیں۔
