عروہ حسین اور ریحام خان ٹوئیٹر پر آمنے سامنے کیوں آ گئیں؟

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اور اداکارہ عروہ حسین ٹوئیٹر پر ایک دوسرے کے مدمقابل آ گئیں، ریحام خان نے شوبز سیاست سے متعلق آگاہی پر شوبز شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا تو عروہ حسین نے جارحانہ ردعمل دیا۔
ریحام خان نے 12 جون کو سماجی پلیٹ فارم ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں صرف دلہن کے جوڑوں اور لان کے لباس کی خریداری کے لیے منزلِ مقصود نہیں ہونا چاہئے۔آئیں اور اس ملک میں رہیں، مقامی کمیونٹی میں سرمایہ کاری کریں، بیرون ملک مقیم وہ پاکستانی جو اپنی ملازمتیں نہیں چھوڑنا چاہتے لیکن پاکستانی سیاست میں اپنی رائے دینے کے لیے ماہر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں انہیں زمینی حقائق کے بارے میں آگاہی کی ضرورت ہے۔
ریحام خان نے مزید لکھا کہ شوبز شخصیات اسکرین پر اچھی دکھائی دیتی ہیں لیکن وہ سیاست پر رائے رکھنے کی ماہر نہیں کیونکہ انہوں نے کبھی عام انسان کی طرح زندگی نہیں گزاری ہوتی۔
ریحام خان کی ٹوئٹ کے جواب میں عروہ حسین نے اپنا جارحانہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقامی کمیونٹیز میں سرمایہ کاری کے تصور سے اتفاق کرتی ہیں لیکن انہوں نے شوبز شخصیات کے خلاف تضحیک آمیز تبصروں پر مایوسی کا اظہار کیا۔
سماجی پلیٹ فارم انسٹاگرام پر طویل انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ ’میں آپ کے سرمایہ کاری کرنے سے متعلق بیان پر اتفاق کرتی ہوں لیکن جہاں تک شوبز شخصیات کے خلاف تضحیک آمیز تبصرے پر بات آتی ہے تو میں اس سے بالکل اتفاق نہیں کرتی، عروہ نے لکھا کہ آپ کی معلومات میں اضافہ کرنے کے لیے مجھ سمیت ہم میں سے بہت لوگوں نے اپنے بل بوتے پر محنت کر کے کامیابی کا سفر طے کیا ہے، اور ہماری آرٹ انڈسٹری کو مستحق پہچان دلوانے کیلئے ہم آج بھی محنت کررہے ہیں، یہی انڈسٹری ہمارے ملک کی نمائندگی کرتی ہے اور پوری دنیا میں عزت اور محبت حاصل کر رہی ہے۔
عروہ نے لکھا کہ ’شوبز شخصیات کے خلاف آپ کا تعصب معنی نہیں رکھتا، جہاں تک مجھے یاد ہے کہ آپ نے بطور چائلڈ سٹار اداکارہ کے طور پر پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور میں یقینی طور پر یہ نہیں سمجھتی کہ اس سے آپ صرف اسکرین کی حد تک محدود رہ سکتی ہیں اور نہ ہی ایسا کرنے سے آپ پاکستانی سیاست پر رائے رکھنے کے لیے کسی پاکستانی شہری سے کم ہیں۔
عروہ نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’قابل احترام، مشہور افراد کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے سے پہلے اپنے نقطہ نظر پر توجہ دیں، لکھا کہ معافی مانگنے میں شرم محسوس نہ کریں، جیسا کہ ہم ’مشہور شخصیات‘، محنتی ہونے کے علاوہ مہربان اور پرامن بھی ہوتے ہیں۔
اس سے قبل بھی ریحام خان نے شوبز شخصیات پر تنقید کی تھی جب اداکاروں نے 2022 میں قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے دوران عمران خان کی حمایت کی تھی۔ریحام خان نے کہا تھا کہ اداکاروں کو ان کے آرٹ کی وجہ سے عزت ملتی ہے، انہیں ایک فاشسٹ حکومت کی حمایت نہیں کرنی چاہئے۔
ریحام خان نے فنکاروں کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب 2022 میں متعدد شوبز شخصیات نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد ان کی حمایت کی تھی

آبدوز تباہ ہونے کا فوراً پتا چل گیا تھا، امریکی بحریہ

 

Back to top button