ٹک ٹاکر کنول آفتاب کو پاگل خانے بھجوانے کا مشورہ کیوں ملا؟

معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب لڑکیوں کو شوہروں کے تشدد پر صبر کرنے اور برداشت کرنے کا درس دینے پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے کنول کی ذہنی حالت پر بھی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔
کنول آفتاب نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیئے، جہاں اس کے تقریبا 30 لاکھ فالوورز ہیں، کنول آفتاب کے شوہر چوہدری ذوالقرنین بھی معروف ٹک ٹاکر ہیں اور دونوں ایک ساتھ رومانوی اور مزاحیہ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے دکھائی دیتے ہیں۔
کنول آفتاب نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کی بیٹی کے نام ’عائزل‘ کا مطلب خدا کا تحفہ ہوتا ہے، شادی کے بعد ہر انسان میں تبدیلیاں آ جاتی ہیں اور ان میں بھی آئیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ تمام تبدیلیاں بہتر ہوتی ہیں۔
ویڈیوز کے لائیکس اور ویوز سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ان کی بعض ویڈیوز پر بہت سارے جب کہ بعض پر انتہائی کم ویوز آتے ہیں، ان کے سسرال والوں کا تعلق گجرات سے ہے، اس لیے اب وہ خود بھی گجراتی بن گئی ہیں۔
ایک مداح کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ویڈیوز میں دکھائی دینے والی ان کی والدہ حقیقت میں ہی ان کی ماں ہیں، کنول آفتاب نے واضح کیا کہ شادی کی پیش کش انہیں ذوالفقار نے کی تھی۔منگیتر سے لڑائی کو روکنے کا مشورہ مانگنے والی مداح کو کنول آفتاب نے مشورہ دیا کہ وہ منگیتر کو لڑائی کرنے کا موقع ہی نہ دے۔
اسی طرح ایک خاتون نے ان سے پوچھا کہ اگر کوئی شوہر حد سے زیادہ تشدد کرنے والا ہو اور کوئی ملازمت بھی نہ کرتا ہو تو خاتون کو طلاق لے لینی چاہئے؟ جس پر کنول آفتاب نے بلا واسطہ شوہر کو تشدد برداشت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے خاتون کو جواب دیا کہ طلاق لینا کوئی حل اور راستہ نہیں ہے۔انہوں نے لکھا کہ ایسی صورتحال میں مرد کو سپورٹ کرکے اسے سمجھانا چاہئے، اسے شعور دینے کی کوشش کرنی چاہئے۔
کنول آفتاب کی جانب سے شوہر کے تشدد کو برداشت کرنے کا مشورہ دیے جانے پر لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی ذہنی صحت پر بھی سوال اٹھایا اور بعض افراد نے دعویٰ کیا کہ ٹک ٹاکر کو گھریلو تشدد کے لفظ کی معنی بھی نہیں آتی ہوگی۔
لوگوں کی تنقید کے بعد کنول آفتاب نے اپنے جواب کو انسٹاگرام اسٹوریز سے ڈیلیٹ کر دیا، تاہم بعض سوشل میڈیا پیجز اور صارفین نے ان کے جواب کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
خیال رہے کہ کنول آفتاب اور چوہدری ذوالفقار نے جنوری 2022 میں شادی کی تھی اور اسی سال دسمبر میں ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں کا شمار معروف ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے۔

موجودہ اور نامزد چیف جسٹس ایک بار پھر آمنے سامنے

Back to top button