ڈرامہ انڈسٹری میں ایوارڈز فیورٹ ازم کی بنیاد پر ملتے ہیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری میں فنکاروں کو اپنی پرفارمنس کی وجہ سے نہیں بلکہ فیورٹ ازم کی بنیاد پر ایوارڈز دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی شوبز ایوارڈ ملنے میں شو آرگنائزر، چینلز اور سپانسر برانڈز سب اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ فیصل قریشی نے کہا کہ ایوارڈ شو میں اپنے پسندیدہ فنکاروں کو جمع کر کے ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے،ایک زمانے میں وہ بھی ایسے ہی فیورٹ رہے ہیں لیکن اب وہ اس کی پروا نہیں کرتے۔ ایوارڈ شوز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ ایسے شوز سیاست زدہ ہوتے ہیں، اور ن کے فیورٹ ازم کا میں خود بھی حصہ بن چکا ہوں۔ اس سے قبل بھی فیصل قریشی معاشرے کے تلخ حقائق پر بات کرتے دیکھے گئے ہیں۔ انھوں نے ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ کل صبح جب میں جم سے باہر نکل رہا تھا تو ایک پاکستانی بھائی اندر داخل ہو رہے تھے، میں نے دروازہ کھولا تو وہ اندر گھسے اور منہ دوسری طرف کر کے چل دیئے۔

فیصل قریشی نے کہا کہ اتفاق سے آج صبح بھی جب میں جم سے نکل رہا تھا تو ایک گورے صاحب آ رہے تھے میں رُکا اور دروازہ کھولا، ان گورے صاحب نے 3 مرتبہ میرا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسمانوں پر اُڑنے کا بہت شوق ہے ہمیں، بس زمین پر چلنے کی تمیز نہیں ہے، اتنا ہی کہنا چاہوں گا اور کچھ نہیں۔

دوسری جانب فیصل قریشی کہ اہلیہ ثناء نے اپنی شادی کی کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میری اور فیصل کی پہلی ملاقات ایک شادی میں ہوئی تھی، میں انہیں پہلی ہی ملاقات میں بہت زیادہ پسند آ گئی اور اُنہوں نے مجھ سے نکاح کی خواہش کر دی۔ اُنہوں نے کہا کہ میرے والدین کو کچھ تحفظات ضرور تھے کیونکہ یہ ایک عام خیال ہے کہ شوبز کے لوگ وفادار نہیں ہوتے لیکن فیصل نے میرے  والدین کے تمام شکوک و شبہات دور کر دیے اور صرف ایک ہفتے کے اندر ہماری شادی ہو گئی۔  اداکار کی اہلیہ نے کہا کہ مجھے فیصل قریشی کی مصروفیت اور شوٹس وغیرہ کی وجہ سے ایڈجسٹ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب، میں اس کی عادی ہو چکی ہوں۔ واضح رہے کہ ثناء کے ساتھ فیصل قریشی کی دوسری شادی ہے اور اجوڑے کا ایک بیٹا اور ای

سوشل میڈیا پراداکارشان کی بھتیجی کی ڈانس ویڈیووائرل

Related Articles

Back to top button