حمائمہ ملک نے فیروز خان کو کھری کھری سنا دیں

اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے بھائی اداکار فیروز خان سے علیحدگی کے حوالے سے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں نند نہیں ان کی دوست تھی اور وہ میری بہن ہے۔

یاد رہے کہ 2018 میں اداکار فیروز خان کی شادی علیزہ سلطان سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد 2019 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے (سلطان) جبکہ فروری2022  میں بیٹی (فاطمہ) کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ 2022 میں ہی دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

علیزہ سلطان نے فیروز خان پر تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی دائر کر رکھے ہیں، جن کی سماعتیں جاری ہیں، فیروز خان اور علیزہ سلطان کے درمیان طلاق کے بعد مداحوں نے حمائمہ ملک پر الزام لگائے تھے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ نند (حمائمہ ملک) ہیں۔

کئی صارفین نے سنگین قسم کے الزامات بھی لگائے اور لکھا کہ ایسی بہنیں کبھی اپنے بھائیوں کا گھر بسنے نہیں دیتیں، ان الزامات پر حمائمہ ملک نے براہ راست کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا تھا تاہم اب پہلی بار حمائمہ ملک نے تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے بھائی فیروز خان کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں کیک کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے بھائی کے نام طویل پوسٹ لکھی، کہ ’فیروز ، آپ اللہ کی طرف سے دیا ہوا سب سے بڑا تحفہ اور نعمت ہیں۔

اسی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارف نے حمائمہ ملک پر شدید تنقید کی، صارف نے لکھا میری نندیں بھی ان کی طرح ہیں، وہ میاں بیوی کو ایک ساتھ وقت گزارنے نہیں دیتیں۔صارف نے بظاہر حمائمہ ملک کی ناکام شادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ناکام شادی شدہ زندگی گزارنے والی خواتین، خواہ وہ ماں ہوں یا بہنیں، صرف اپنے بھائیوں پر انحصار کرتی ہیں۔

جس پر حمائمہ ملک نے علیزہ سلطان کا نام لیے بغیر لکھا ’میں نند نہیں ان کی دوست تھی اور وہ میری بہن ہے، میرے بھائی کے بچوں کی ماں ہے، اس

نتاشا حسین نے شہروز سبزواری سے معافی کیوں مانگی؟

لیے آپ اپنی نندوں اور اپنے ساتھ ہمارا موازنہ نہ کریں۔

Back to top button