اداکارہ غنا علی کو ماہر نفسیات کے پاس کیوں جانا پڑ گیا؟

ماڈل و اداکارہ غنا علی نے انکشاف کیا ہے کہ منفی کردار ادا کرنے سے دماغی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں جوکہ وقت گزرنے کے ساتھ نمایاں ہوتے ہیں، مجھے ایسے ہی منفی کرداروں کی وجہ سے ماہر نفسیات کے پاس جانا پڑ گیا تھا۔غنا علی نے 2015 میں اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے ڈراموں سمیت تھیٹرز میں بھی کام کیا جبکہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں، اداکارہ شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد کچھ عرصے تک اسکرین سے دور تھیں لیکن اب وہ دوبارہ سکرین پر آ چکی ہیں اور ایک بار پھر منفی کردار ادا کرنے سے چھوٹی سکرین پر واپسی کی ہے۔اداکاری اور دیگر مسائل پر حال ہی میں غنا علی ’’دی نائٹ شو‘‘ میں بات کرتے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا اور ابتدائی طور پر انہوں نے شہرت حاصل کرنے کیلئے تھیٹر میں کام کیا، لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ انہیں شہرت نہیں اداکاری کرنی ہے۔اداکارہ کے مطابق شروع میں انہیں شوبز کی بہت ساری چیزیں سمجھ نہیں آرہی تھیں، اس لیے انہوں نے کیریئر شروع کرتے ہوئے وقفہ لے لیا اور بہت ساری چیزیں سیکھنے کے بعد انہوں نے دوبارہ اداکاری شروع کی اور انہوں نے خود میں واضح طور پر تبدیلی محسوس کی، انہوں نے انکشاف کیا کہ شروع میں انہیں مختصر کردار دیئے گئے اور اس وقت انہیں یومیہ تین ہزار روپے معاوضہ دیا جاتا تھا۔انھوں نے انکشاف کیا کہ اداکاری کیلئے لاہور سے کراچی منتقل ہونے کے بعد ایک مداح ان کے پیچھے پڑگئے اور انہیں فون کرنے سمیت موبائل پیغامات بھجواتے رہتے تھے، مداح کو بلاک کر کر کے تھک گئی تھی لیکن وہ انہیں ہر بار نئے غیر ملکی نمبر سے میسیج کرتا تھا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ان کے سامنے کبھی نہیں آیا۔غنا علی نے اعتراف کیا کہ کچھ عرصے بعد سکرین پر دوبارہ واپسی اور منفی کردار ادا کرنے پر کردار کا ان پر اثر ہوجاتا ہے، اب بھی بعض مرتبہ وہ منفی کردار کے مناظر شوٹ کروانے کے بعد جب گھر پہنچتی ہیں تو ان کا رویہ تلخ ہوتا ہے اور شوہر انہیں بتاتے ہیں کہ ان کا لہجہ درست نہیں، ان پر ہمیشہ منفی کرداروں کا اثر ہو جاتا ہے، اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ بیک وقت ایک ہی کردار ادا کریں گی اور ایک ساتھ متعدد ڈراموں میں اداکاری نہیں کریں گی۔اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں بیک وقت متعدد منفی کردار ادا کرنے کی وجہ سے وہ اصل زندگی میں بھی کرداروں کی طرح ہوگئی تھی، وہ دوسروں پر چلانے لگتی تھیں، دوسروں کو ڈانٹتی تھیں، شروع میں انہیں احساس نہیں ہوا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ وہ بیک وقت متعدد منفی

کاکڑ کی نگراں حکومت 6 ماہ چلے گی یا 2 سال؟

کردار ادا کرنے کی وجہ سے ذہنی طور پر ڈسٹرب ہیں۔

Back to top button