ہمایوں سعید اور لیڈی ڈیانا کے ’’بوسے‘‘ کی حقیقت کیاہے؟

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں یکساں مقبول اداکار ہمایوں سعید نے برطانوی شاہی خاندان پر بننے والی متنازع ویب سیریز ’’دی کرائون‘‘ میں ہالی ووڈ سٹار لیڈی ڈیانا کے ساتھ رومانی مناظر کے حوالے سے بتایا کہ وہ سب اداکاری تھی۔قومی سٹار نے بتایا کہ ’لیڈی ڈیانا‘ کو دیا گیا بوسہ اصل میں اداکاری تھی، اداکار ہمایوں سعید نے نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائی ڈیجیٹل‘ میں معروف ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ کے پروگرام دی فورتھ امپائر کے ٹاک شو کے دوران ’’دی کراؤن‘‘ میں اپنے رومانوی مناظر کے حوالے سے بات کی۔

گزشتہ سال ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن کی ساتویں قسط میں ڈاکٹر حسنات یعنی ہمایوں سعید کے لیڈی ڈیانا کے ساتھ فلمائے گئے رومانوی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔ٹاک شو کے دوران شریک میزبان قاسم شیخ نے خصوصی طور پر ہمایوں سعید سے سوال پوچھا کہ آپ نے دی کراؤن میں کام کیا، جو صرف ایک سین کی وجہ سے سُپر ہٹ ہوا، آپ کے خیال میں وہ سین کون سا تھا؟ہمایوں سعید نے ہچکچاتے ہوئے جواب دیا کہ رومانوی سین؟ فلم میں ایک سین تھا جس میں ایسا لگتا ہے کہ میں بوسہ دے رہا ہوں، لیکن اصل بات یہ ہے کہ میں اداکاری کر رہا تھا، تاہم جواب دیتے ہوئے انہوں نے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا۔

نیٹ فلکس کی معروف سیریز ’دی کراؤن‘ میں ہمایوں سعید نے پاکستانی نژاد ماہر امراض قلب ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا ہے، جن سے لیڈی ڈیانا کو عشق ہوگیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ پاکستانی نژاد ڈاکٹر حسنات 1995 سے 1997 تک لیڈی ڈیانا کے ساتھ رومانوی تعلقات میں رہے تھے، جس کے بعد ڈیانا نے ان سے تعلقات ختم کرلیے تھے۔ڈاکٹر حسنات سے تعلقات ختم کرنے کے بعد لیڈی ڈیانا نے مصری نژاد فلم ساز دودی الفید سے تعلقات استوار کرلیے تھے، جن کے ساتھ وہ 1997 میں پیرس کے روڈ حادثے میں چل بسی تھیں، ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن کو گزشتہ سال 9 نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔

 

ہمایوں سعید حالیہ برسوں میں بہت سے کامیاب پروجیکٹس کا حصہ رہے، جن میں ڈراما سیریل میرے پاس تم ہو، فلم لندن نہیں جاؤں گا، پنجاب نہیں جاؤں گی اور جوانی پھر نہیں آنی 1 اور 2 شامل ہیں۔

PSL8:کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو67رنز سے شکست دیدی

Back to top button