سوشل میڈیا پر شمع جونیجو اور ریحام آمنے سامنے کیوں آ گئیں؟

پی ٹی وی کے ڈراموں کو چار چاند لگانے والی اداکارہ ماہ نور بلوچ زندگی کی 53 بہاریں دیکھنے کے باوجود آج بھی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں، ان کی خوبصورتی سوشل میڈیا پر ریحام خان اور شمع جونیجو سمیت دیگر صارفین کے درمیان زیر بحث بن گئی۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ماہ نور بلوچ کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن پر گزرتے وقت یا ڈھلتی عمر کا کوئی اثر نہیں ہوتا، ماہ نور بلوچ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ پہلے سے کہیں زیادہ حسین نظر آ رہی ہیں۔
ویڈیو دیکھنے کے بعد جہاں مداح ان کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں وہیں اس بات پر حیرانی کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ آخر ماہ نور بلوچ پر بڑھتی عمر کے اثرات کیوں واضح نہیں ہوتے اور وہ زندگی کی 53 بہاریں دیکھنے کے بعد بھی اتنی خوبصورت اور جوان کیسے نظر آتی ہیں؟
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ماہ نور بلوچ کو ڈراموں میں دیکھتے آ رہے ہیں اور خود بوڑھے ہو چکے ہیں لیکن ماہ نور بلوچ ابھی تک جوان ہیں، شمع جونیجو نے بھی ماہ نور بلوچ کی ویڈیو پر تبصرہ کیا۔ وہ لکھتی ہیں کہ جب میں 19 برس کی تھی تو اداکارہ 30 برس کی تھیں اور جب میں 51 برس کی ہوں تب بھی اداکارہ 30 برس کی ہی نظر آتی ہیں۔
اس کا جواب دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ وہ صرف 53 سال کی ہیں۔ شمع جونیجو نے ریحام خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ 53 برس کی نہیں ہیں میں ماہ نور بلوچ کو جانتی ہوں۔ ان کی بیٹی 1991 میں 9,10 سال کی تھی جب میں 19 سال کی تھی۔ اب میں 51 برس کی ہوں۔ اگر وہ اس وقت 21 سال کی تھی تو کیا 13سال کی عمر میں اس کا بچہ پیدا ہوا؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ 1992 میں بھی مختلف ریکارڈنگز کے دوران میری ان سے کافی بار ملاقات ہوئی وہ بہت خوبصورت تھیں لیکن عمر میں ہم سے بہت بڑی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی عمر نہیں چھپاتی اور جوان نظر آنے پر فخر محسوس کرتی ہوں، ریحام خان نے شمع جونیجو کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کو ذاتی طور پر جانتی ہوں۔
شمع جونیجو اور ریحام خان کی عمر کے حوالے سے جاری بحث میں سوشل میڈیا صارفین نے بھی حصہ لیا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ عمر کی بحث اور خواتین، ایسا ہونا لازمی ہے۔ ردا عمران نامی صارف لکھتی ہیں کہ ہر کوئی اس کی عمر کے بارے میں لڑ رہا ہے جبکہ سب جانتے ہیں کہ ماہ نور بلوچ نے فلٹر لگایا ہوا ہے جیسا کہ ہم بھی اپنی تصویروں میں لگاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ماہ نور بلوچ کئی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں لیکن وہ اب اسکرین سے دوری اختیار کر چکی ہیں جس کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اچھی اور معیاری
میگا کاسٹ فلم ’’تیری میری کہانیاں‘‘ کی دھوم
کہانی کی شدید کمی ہے۔