شاہ رخ خان کی پاکستانی کرکٹرز کی تعریفوں کی ویڈیو وائرل

انڈین پریمیئر لیگ کا میلہ شروع ہونے کے قریب ہے جس کے لیے نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں، آئی پی ایل میں کولکتہ ٹیم کے مالک شاہ رخ کی 2010 کی ویڈیو بھی آج کل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستانی کرکٹرز کی تعریفیں کر رہے ہیں۔
2010 کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنگ پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شمولیت کی وکالت کرتے نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹر ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں۔
ویڈیو کو پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے انسٹا گرام پر پوسٹ کیا ہے جس میں اُس وقت کے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مشترکہ مالک شاہ رخ خان ٹیم انتخاب کے حوالے سے دباؤ کا ذکر کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان پاکستانی کھلاڑیوں کی نیلامی کو بے عزتی قرار دیتے ہوئے بتاتے ہیں کہ وہ پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتے تھے۔
کنگ خان نے بتایا کہ پاکستان کے 11 کرکٹر آئی پی ایل کی نیلامی کیلئے شارٹ لسٹ کیے گئے تھے لیکن آخر میں ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں لیا گیا۔
پاکستانی کرکٹر کو اپنی لیگ سے نکالنے پر آئی پی ایل کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کی حمایت پر شاہ رخ خان کو شدید مخالفت کا سامنا رہا ہے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل 16 واں ایڈیشن شروع ہونے کے قریب ہے جوکہ دو ماہ تک جاری رہے گا، آئی پی ایل میں مجموعی طور پر دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اس ایونٹ کے لیے پانچ نئے قانون متعارف کروائے گئے ہیں۔
آئی پی ایل میں پہلا متعارف کروایا گیا قانون امپیکٹ پلیئر ہے جس کے تحت ٹیموں کو اجازت ہوگی کہ وہ 14ویں اوورز سے قبل امپیکٹ پلیئر کو میدان میں اتار سکیں گی، جوکہ متبادل کھلاڑی کی جگہ بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ کر سکے گا لیکن اس کو کپتانی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دوسرے قانون کے مطابق ٹیموں کے لیے ٹاس سے قبل کھلاڑیوں کے اعلان کرنے کی شرط کو بھی ختم کر دیا گیا اب ٹاس کے بعد بھی ٹیم کا انتخاب کیا جا سکے گا۔
تیسرے قانون کے تحت کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ وائیڈ اور نو بال کے لیے بھی ڈی آر ایس کا استعمال کر سکیں گے، چوتھے قانون کے تحت ان فیئر موومنٹ پر ڈاٹ بال قرار دینے کیساتھ مخالف ٹیم کو پانچ رنز اضافی بھی مل سکیں گے۔
پانچویں قانون کے مطابق سلو اوور ریٹ جرمانے پر ٹیم 90 منٹ میں بیس اوورز مکمل کرنا ہوں گے۔

سرفراز احمد کی بابراعظم کو مستقل کپتان بنانے کی حمایت

Related Articles

Back to top button