اداکار سنی دیول، شاہ رخ خان 16 سال تک ناراض کیوں رہے؟

معروف بالی ووڈ سٹار سنی دیول جوکہ فلموں کے ساتھ حقیقی زندگی میں بھی اپنے غصے کی وجہ سے پہچان رکھتے ہیں، فلم ’’ڈر‘‘ کی شوٹنگ کے بعد 16 برس تک بالی ووڈ کنگ خان سے ناراض رہے، اور ان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی لیکن حال ہی میں فلم ’’غدر 2‘‘ کی کامیابی پر کنگ خان نے سنی دیول کو فون پر نہ صرف مبارکباد دی بلکہ فیملی سمیت ان کی فلم بھی دیکھی۔سنی دیول نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ’’غدر2‘‘ کی کامیابی پر شاہ رخ نے مجھے فون کر کے مبارکباد دی، فلم کی ریلیز سے قبل بھی شاہ رخ نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ اداکار نے کہا ‘فلم ہٹ ہوئی تو شاہ رخ نے فون کرکے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں، یہ فلم اتنی کامیابی کی حق دار ہے اور وہ اپنی فیملی کے ہمراہ فلم دیکھنے جائیں گے اور پھر انہوں نے دیکھی بھی، شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان خان نے بھی مجھ سے بات کی۔انہوں نے کہا ‘یہ خوبصورت چیز تھی، اس سے قبل کئی مرتبہ میں نے بھی شاہ رخ کو فون کیا اور کچھ چیزوں پر ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی، اس کے علاوہ ماضی میں جو ہوا یا جو مسائل تھے، میں کہوں گا کہ وقت سب کچھ ٹھیک کر دیتا ہے اور ہم آگے بڑھ جاتے ہیں، زندگی کو ایسا ہی ہونا چاہئے۔سنی دیول کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے میں نے خاص طور پر کسی رنجش کے سبب شاہ رخ سے بات نہیں کی لیکن میں نے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اور میں ویسے بھی زیادہ سماجی رابطوں کا قائل نہیں، اسی لیے ہماری کبھی ملاقات ہوئی ہی نہیں تو بات کیسے ہوتی۔ شاہ رخ خان اور سنی دیول نے 1993 کی ہٹ فلم’ڈر‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا،سنی دیول نے اپنے ایک انٹرویو میں فلم’ڈر‘ کو زندگی کا سب سے بدترین تجربہ قرار دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اگر میں اپنا کیرئیر دوبارہ شروع کروں تو میں فلم ڈر جیسی غلطی نہیں کروں گا کیونکہ یہ فلم میری زندگی کا بدترین تجربہ تھا، اس دوران میرے ساتھ بہت ہیرا پھیری کی گئی اور جھوٹ بولا گیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سوئٹزرلینڈ میں ایک دن مجھے اتنا غصہ آیا کہ میں نے جیب میں ہاتھ ڈالے تو میں نے جو جینز پہنی ہوئی تھی اسے پھاڑ دیا۔سنی دیول نے انکشاف کیا کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران میرا ڈائریکٹر سے ایک سین کے بارے میں اختلاف تھا جس میں شاہ رخ خان نے مجھ پر چاکو سے وار کرنا تھا، اس اختلاف کے بعد 16 سال تک سنی دیول اور شاہ رخ خان

بندیال نے عمران کیلئے ہزاروں قیدیوں کے حقوق کیسے پامال کئے؟

کے درمیان بات نہیں ہوئی۔

Back to top button