اداکارہ اُشنا شاہ کب پیا گھر سدھارنے والی ہیں؟

معروف اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے اداکارہ اشنا شاہ کی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ آئندہ دس روز میں پیا گھر سدھار جائیں گی۔گزشتہ دِنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اشنا شاہ کو اپنی شادی کا جوڑا دیکھ کر خوشی میں جذباتی ہوکر روتا ہوا دیکھا گیا تھا تاہم اب اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے شو میں انکشاف کیا ہے کہ اُشنا شاہ اگلے دس دنوں میں شادی کرنے والی ہیں۔

اشنا شاہ نجی ٹی وی پر فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے کہا کہ اشنا نے بہت لڑکوں کے دل توڑ دیئے ہیں کیونکہ وہ اگلے دس دِنوں میں شادی کرنے والی ہیں۔جس پر اداکارہ مسکرائیں مگر فہد مصطفیٰ کی جانب سے دی ہوئی شادی کی خبر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی، کئی دنوں سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اشنا شاہ بہت جلد اپنے منگیتر گالف چیمئین حمزہ امین کے ساتھ رشتہ نئی زندگی کا آغاز کرنے والی ہیں۔

یاد رہے کہ اشنا شاہ نے گزشتہ برس 22 دسمبر کو سوشل میڈیا پر حمزہ امین کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی منگنی کی خوشخبری سُنائی تھی۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے سجل علی کو شاندار اداکارہ قرار دیا، پوڈ کاسٹ کے دوران اداکارہ نے سجل علی سے دوستانہ تعلقات بارے بات چیت کی اور سجل کی علیحدگی کے بعد ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اشناہ شاہ کا کہنا تھا کہ سجل علی ایک شاندار اداکارہ ہیں اور میں ان کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ وہ علیحدگی کے بعد بہت سی چیزیں اب سمجھ چکی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میرا پہلا ڈرامہ سجل کے ساتھ تھا ، اس سے پہلے ہم زیادہ نہیں ملے تھے لیکن میں نے اداکارہ سے ملاقات کی، ہم نے ایک دوسرے سے بات کی، میں نے انہیں پہلے سے بہت زیادہ مطمئن، خوش اور پر اعتماد دیکھا ہے، سجل علیحدگی کے بعد اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں اور پہلے سے زیادہ اچھی جگہ پر ہیں۔

ڈریپ کا ڈیوس فارما کی مشتبہ مصنوعات سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری

Back to top button