ڈریپ کا ڈیوس فارما کی مشتبہ مصنوعات سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری

پاکستان ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی آف پاکستان نے ڈیوس فارما کی مشتبہ مصنوعات سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے کے مطابق ڈیوس فارما کے سیرپ میں ایتھیلین گلائیکول کی مقدارمقررہ حد سے زائد تھی۔ ڈیوس فارما 7 ادویات کے 34 بیچ مارکیٹ سے فوری اٹھائے۔ شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مشتبہ ادویات کے 34 بیچز کے استعمال سے گریز کریں۔

حکام کی جانب سے ڈیوس فارما کو ملٹی وٹامن سیرپ کے 10 بیچ، زنک سیرپ 17 بیچ، اینٹی الرجک سریپ کا ایک اور امراض معدہ سیرپ کے 3 بیچ اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈیوس فارما کو نزلہ زکام، سیرپ کا ایک بیچ اور کھانسی سیرپ کا بیچ واپس اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اعصابی امراض اور کھانسی کے سیرپ بھی مارکیٹ سے اٹھایا جائے۔

ڈریپ  نے فارمیسی اور کیمسٹ کو بھی مذکورہ مشتبہ سیرپ کےبیچ کمپنی کو واپس بھجونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پاکستانی ڈیوس فارما نے کھانسی سیرپ گیمبیا کو درآمد کئے تھے۔

امریکی شہری اپنی دراززبان سے پینٹنگ کرنے لگا

Related Articles

Back to top button