ایشیا کپ :بھارت نے افغانستان کو101 رنز سے شکست دے دی

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2022 کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو 101 رنز سے شکست دے دی

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کیھلے جارہے میچ میں بھارت کے 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا سکی۔

بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے 4 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں، بھارتی بولر کی جانب سے یہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بہترین بولنگ ہے۔ ارشدیپ سنگھ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ویرات کوہلی نے تین سال بعد سنچری بناتے ہوئے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، یہ انکی ٹی ٹوئنٹی میں پہلی سنچری ہے۔ ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی میں چھکوں کی سنچری بھی مکمل کی۔کپتان کے ایل راہول 62 رنز اور سوریا کمار 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دریں اثنا افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔اس موقع پر کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ روہت آرام کے غرض سے آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔بھارتی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ نائب کپتان کے ایل راہول بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

عمران خان کیا تمہارا تقرر میرٹ پر ہوا تھا ؟

یاد رہے کہ افغانستان اور بھارت پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔گرین شرٹس کی جیت کے ساتھ سپر فور مرحلے میں اپنےدونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کرنے والی سری لنکن ٹیم نے بھی فائنل میں جگہ بنالی۔

بھارتی ٹیم میں کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشب پنت، دیپک ہوڈا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، روی چندرن ایشون، دیپک چہار، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ جبکہ افغانستان کی ٹیم میں کپتان محمد نبی، نائب کپتان نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمر زئی، حضرت اللہ زازئی، ابراہیم زدران، کریم جنت، مجیب الرحمان، فرید احمد، رحمان اللہ گربز، راشد خان، فضل الحق فاروقی شامل ہیں.

Back to top button