اسمبلی میں جا کر معاملات حل کرنے کا کہا جا رہا ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب میں حکومت میں تھا تو مشورے دیے جاتے تھے کہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلوں اب کہا جارہا ہے اسمبلی میں چلے جاؤ اور معاملات حل کرو۔

ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کہ ہمارے لوگوں کو پارٹی چھوڑنے کا کہا جا رہا ہے، ہماری پارٹی کے لوگوں کو فون کرکے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ عمران خان کا ساتھ نہ دو، میڈیا کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہمارے ملک میں چھوٹے چور جیلوں میں جبکہ بڑے چور اہم عہدوں پر ہیں، ہماری کوشش ہے ہم اپنے ملک کو آزاد کریں، ملک کے فیصلے یہیں پر ہوں، جب تک ہم اپنے پیروں پر کھڑے نہیں ہونگے ہماری عزت نہیں ہوگی، خوف کا بت انسان کو آگے بڑھنے سے روکتا ہے۔

پی ٹی آئی کوضمنی الیکشن سے بھاگنےکی اجازت نہیں دینی چاہیے

سابق وزیر اعظم نے کہا یہ ہمارے جلسے دیکھ کر الیکشن سے بھاگ گئے ہیں، انکی کانپیں ٹانکنا شروع ہوگئی ہیں، مجھے پورا یقین تھا ان لوگوں نے الیکشن سے بھاگنا ہے، جس طرح عوام جلسوں کیلئے نکل رہے ہیں انکو اندازہ ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا جب میں حکومت میں تھا تو مشورے دیے جاتے تھے کہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلوں اب کہا جارہا ہے اسمبلی میں چلے جاؤ اور معاملات حل کرو۔

عمران خان نے کہا ان کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح عمران خان کو میچ سے آؤٹ کا جائے، میں 9 حلقوں سے ضمنی الیکشن لڑ رہا ہوں جہاں دھاندلی کے باوجود 9/0 رزلٹ آئے گا۔

Back to top button