پی ٹی آئی کوضمنی الیکشن سے بھاگنےکی اجازت نہیں دینی چاہیے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ضمنی الیکشن ملتوی کیے جانے پر کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اچانک ضمنی الیکشن ملتوی ہونے پر مایوس ہیں،پی ٹی آئی کوضمنی الیکشن سے بھاگنےکی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کب تک لاڈلا رہےگا ؟ ملتان اور کراچی کے میرے امیدوار ضمنی الیکشن اچانک ملتوی کیے جانے پر مایوس ہیں۔
انہوں نے کہا ضمنی الیکشن کے لیے پی پی امیدوار اپنے حلقوں کی خدمت کے لیے بے تاب ہیں، ضمنی الیکشن والے حلقوں میں طویل عرصے سے نمائندگی نہیں ہے۔
اسمبلی میں جا کر معاملات حل کرنے کا کہا جا رہا ہے
بلاول بھٹو نے کہا آخری لمحات میں پی ٹی آئی کو الیکشن سے بھاگنےکی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف حلقوں میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیےگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ کی تاریخوں کو ملتوی کیا گیا ہے، ضمنی الیکشن کے باقی مراحل شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
