حارث رؤف کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف کے ولیمے اور بارات کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔کرکٹر حارث رؤف کی شادی کی تقریب اگلے ماہ ہوگی۔ دلہن مزنا مسعود کے گھر والوں نے شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔دلہن کو گھر لانے کے لیے بارات کی تقریب 6 جولائی کو ہوگی جبکہ ولیمے کی تقریب 7 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی۔
فاسٹ بولر کے نکاح میں آنے والی خاتون مزنا مسعود ملک حارث رؤف کی ہم
جماعت ہیں۔
