بیوی میں کون سی تین خوبیاں ہونی چاہیے؟امام الحق نے بتادیا

 قومی کرکٹر امام الحق  نے اپنی لائف پارٹنر میں پائی جانے والی خوبیوں پر بات کرتے ہوئے  کہا ہےکہ ان کی اہلیہ بھی ان جیسا مزاج رکھنے والی ہونی چاہیے۔

امام الحق حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئے تھے جس دوران میزبان نے ان سے  سوال کیا کہ شادی کیلئے آپ کی ہونے والی بیگم میں کونسی تین خوبیاں موجود ہونی چاہئیں؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ اس سوال کا جواب مختصر نہیں دیا جاسکتا ہے لیکن میری خواہش ہے کہ  جس سے شادی ہو وہ   لڑکی عزت کرنے والی ہو۔

امام الحق کا کہنا تھا کہ  دوسرا میں اس رشتے میں برابری پر بہت یقین رکھتا ہوں ، تیسری خوبی بیوی  دوستانہ مزاج کی ہو،  ساتھ ہی میری طرح مزاح کو پسند کرتی ہو۔

واضح رہے کہ رواں برس قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں  جس کے بعد شائقین کرکٹ بابر اعظم کے ساتھ ساتھ ان کے قریبی دوست امام الحق کی بھی شادی دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

اگلے ماہ جولائی میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی بارات اور ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سری لنکا ٹور سے قبل زیادہ تر کھلاڑیوں کی

غیرملکی ہاکی کوچ کو تنخواہ کی مد میں ایک کروڑ 30 لاکھ کا چیک جاری

شرکت متوقع ہے۔

Back to top button