برطانیہ میں شرح سود 15 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں یکمشت 50 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کر دیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک آف انگلینڈ نے شرح سود کو 4.50 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دیا ہے جس کے بعد برطانیہ میں شرح سود 15 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دسمبر 2021 کے بعد شرح سود میں یہ مسلسل 13 ویں مرتبہ اضافہ ہے۔مئی میں برطانیہ میں مہنگائی کی شرح کم ہونے کے بجائے 8.7 فیصد پر برقرار رہی، قرضہ لینے اور بچت کرنے والے شرح سود میں تبدیلی سے متاثر ہوں گے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے سے دو برس کے لیے فکسڈ ریٹ ڈیل کی شرح 6.19 تک جا پہنچی ہے اور شرح سود میں مسلسل اضافے کا مقصد مہنگائی کی شرح کو 2 فیصد پر لانا ہے۔مالیاتی ماہرین کے

بیوی میں کون سی تین خوبیاں ہونی چاہیے؟امام الحق نے بتادیا

مطابق شرح سود میں 6 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

Back to top button