معدنیات کی ویلیوایڈیشن کر کے 200 ارب ڈالر کی برآمدات ممکن

معدنیات کی ویلیو ایڈیشن کر کے 150 سے 200 ارب ڈالر کی برآمدات ممکن ہے۔

سول ملٹری اسپیشل انویسٹمنٹ کونسل اپنی سرمایہ کاری کی حکمت عملی میں معدنیات سے کیمیکلز کی تیاری کے غیر روایتی شعبے کو بھی شامل کرے تاکہ ویلیوایڈڈ معدنی مصنوعات کی کھربوں ڈالر کی عالمی تجارت میں پاکستان بھی اپنا اہم حصہ شامل کر سکے۔پاکستان 92 اقسام کی معدنیات سے مالا مال ہے جس کی ویلیو ایڈیشن کو فروغ دے کر پاکستان عالمی سطح پر نئی کیمیکلز مصنوعات متعارف کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فی الوقت پاکستان سے خام معدنیات نکال کر سستے داموں پر برآمد کیا جا رہا ہے۔

معدنیات واحد شعبہ ہے کہ جو ملک کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کر سکتا ہے، اس شعبے میں ویلیوایڈیشن کو فروغ دے کر ویلیوایڈڈ معدنی مصنوعات کو مہنگے داموں پر برآمد کیا جاسکتا ہے۔

لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری متعدد اقسام کی معدنیات کی ویلیوایڈیشن پر کام کر رہا ہے اور اس ضمن میں لسبیلہ چیمبر نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے ملک کی سرفہرست متحرک منرلز پراسیسنگ ریسرچ لیب کے قیام کا خاکہ بھی مرتب کرلیا ہے لیکن بدقسمتی سے اس جدید لیب کے منصوبے میں متعدد بیوروکریٹک رکاوٹوں کا سامنا

برطانیہ میں شرح سود 15 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ہے۔

Back to top button