بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے کیریئرکا شکست پر اختتام

بھارتی  ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کیریئر شکست کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا، اپنے آخری ٹورنامنٹ دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا امریکی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں شریک ہوئیں، انہیں روسی جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6 سے ہرادیا۔اس شکست کے ساتھ ثانیہ مرزا کا 20 سالہ ٹینس کیریئر اختتام کو پہنچ گیا، بھارتی ٹینس اسٹار نے 2003ء میں پروفیشنل ٹینس کا آغاز کیا تھا اور 6 گرینڈ سلیم ٹرافیز اپنے نام کیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے 36 سالہ ثانیہ مرزا نے کہا تھا کہ دبئی چیمپئن شپ ان کا آخری ٹینس سیزن ہوگا۔اس کے علاوہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پاکستان کے اسٹار کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ہیں، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

سعودی مصور نے چٹان پر ولی عہد محمد بن سلمان کی تصویر تراش ڈالی

 

Related Articles

Back to top button