سہ ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

 

 

 

 

 

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

 

سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

ٹاس کے موقع پر انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔

سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہاکہ پہلے 2 میچز میں ہدف کے تعاقب میں مشکلات کے باوجود اوس کے باعث پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکن ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، دنتھ ویلالاگے نے سچندو کولمباج کی جگہ لی ہے۔

انگلینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتےہوئے سونی بیکر اور عادل رشید کی جگہ لیام ڈاسن اور جوش ٹنگ کو شامل کیا ہے۔

سہ ملکی ون ڈے سیریز میں دونوں ٹیمیں اپنا پہلا پہلا میچ ہارچکی ہیں،پوائنٹس ٹیبل پراس وقت پاکستان پہلے نمبر پر براجمان ہے،سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سری لنکا جب کہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

سہہ ملکی سیریز کا آج تیسرا میچ ہے ، باقی3 میچز اور فائنل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہو گا، 27 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ 29 اکتوبر کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ ہو گا۔

پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 2 ٹیمیں 31 اکتوبر کو لاہور میں فائنل کھیلیں گی۔

 

 

 

Back to top button