عوام غریب ،فرح گوگی اور مانیکا کے بچے امیر ہوگئے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران کے دور اقتدار میں عوام غریب جبکہ فرح گوگی اور مانیکا کے بچے امیر ہوگئے،75 سال میں پہلا سیاستدان دیکھا ہے جو ہر جگہ نیوٹرلز کو دوبارہ اقتدار دلانے کیلئے آوازیں دیتا پھرتا ہے ، کرسی کیا گئی اس کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے۔

پی پی 158 دھرم پورہ میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا یہ مجھے دھرم پورہ کا نہیں پورے لاہور کا جلسہ لگ رہا ہے، دھرم پورہ کا جلسہ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اللہ نے فتح عطا فرما دی ہے، نواز شریف لندن سے یہ جلسہ لائیو دیکھ رہے ہیں۔

عوام غریب ،فرح گوگی اور مانیکا کے بچے امیر ہوگئے

انہوں نے کہاہم نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھائیں، قیمتیں بڑھانے پر ہم گھر میں چھپ کر نہیں بیٹھے، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانا پڑیں، آئی ایم ایف معاہدہ پی ٹی آئی حکومت نے کیا تھا، پاکستانی عوام جانتے ہیں کہ ہم نے قیمتیں کیوں بڑھائیں، گو نیازی گو تو ہوگیا اب روتا پھر رہا ہے ہر جگہ، عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ کر گیا، ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو ہم مر جاتے لیکن قیمتیں نہ بڑھاتے۔

انکا کہنا تھاشہباز شریف فجرکی نماز پڑھ کر عوام کی خدمت میں لگ جاتے ہیں اسے پہلے والے وزیراعظم کی صبح 12بجے سے پہلے نہیں ہوتی تھی،سٹاف نے بتایا کہ شہباز شریف تہجد پڑھ کر ایکسرسائز کرتے ہیں، پھر فجر کے بعد کام شروع کر دیتے ہیں ۔

نائب لیگی صدر نے کہا عمران خان پہلا سیاستدان ہے جسے نیوٹرلز انگلی پکڑ کر اقتدار میں لائے تھے مگر اب اس کی بیوی ہدایات دیتی ہے اداروں کے خلاف ٹرینڈز چلائو، فون پر کہہ رہی تھی کہ کوئی کرپشن کا سوال پوچھے تو جواب دینا غداری ہوگئی، سازش ہوگئی۔

انہوں نے کہافتنہ خان نے بار بار احتجاج کی کال دی لیکن کوئی احتجاج میں شامل نہیں ہوا، عمران خان احسان فراموش آدمی ہے،سابق وزیراعظم کو بیساکھیوں کی عادت پڑ گئی تھی، بیساکھیاں گئیں تو دھڑام سے نیچے گر گیا۔

انکا کہنا تھا جہاں عوام کے لیے کام ہوتا تھا وہاں زنگ لگ گیا، تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ پنجاب کے عوام کے پیسوں پر ڈالا گیا کیونکہ پنجاب کے عوام کے پیسے بنی گالہ جاتے تھے۔اب پنجاب جان گیا ہے کہ اس کی ترقی کا کوئی دشمن ہے تو وہ عمران خان ہے،17 جولائی کو لاہور سے شیر کی آواز آئے گی، توشہ خان پنجاب کے مینڈیٹ پر نظر لگا کر بیٹھا ہے، توشہ خان سن لو 17 جولائی کو پنجاب سے بھی تمہاری سیاست کا صفایا ہوجائے گا،کل پنجاب کی تاریخ کا ریلیف پیکج حمزہ شہباز دینے جا رہے ہیں۔

Back to top button