ایل ڈی اے میں آن لائن رہائی بلڈنگ پلان کی منظوری کا آغاز
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کا آغاز کردیاگیا۔
شہری ایل ڈی اے سے گھر بیٹھے آن لائن رہائشی نقشوں کی منظوری کرا سکتے ہیں ۔نقشے کی منظوری کی درخواست، نقشہ اپ لوڈ، پراسسنگ، چالان سب آن لائن ہو گا۔اعتراض کی صورت میں درستگی اور منظور شدہ نقشہ ڈاون لوڈ کیا جا سکے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہاکہ رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کے لیے شہریوں کو اب ایل ڈی اے دفتر آنے کی ضرورت نہیں۔ایل ڈی اے میں ڈیجیٹل ریفارمز کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔پنجاب بھر کے اداروں کو ماڈرن لائنز پر ڈیجیٹلائز بنا رہے ہیں ۔شہریوں کو طویل قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔دستک پائلٹ پراجیکٹ کے بہترین رزلٹ مل رہے ہیں، بتدریج دائرہ کار کو وسعت دیں گے ۔
مریم نواز نے کہا کہ سرکاری محکموں میں فائل کلچر کو ختم کر رہے ہیں ۔آئی ٹی بیسڈ ریفارمز سے شہریوں کو ایجنٹ مافیا اور کرپشن سے نجات ملے گی۔