سرکاری ادارے لیسکو کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی۔ترجمان لیسکو کے مطابق واسا 7 ارب 67 کروڑ 98 لاکھ 80 ہزار 169 روپےکا نادہندہ ہے جبکہ ٹاؤن میونسپل اتھارٹی 3 ارب 63 کروڑ 98 لاکھ 77 ہزار 581 روپے کی نادہندہ ہے۔
پنجاب ایری گیشن اینڈ پاور ڈپارٹمنٹ نے لیسکو کے 59 کروڑ 60 لاکھ 53 ہزار 127 روپے دینے ہیں جبکہ محکمہ ریلوے 53 کروڑ 29 لاکھ 82 ہزار 792 روپے کا نادہندہ ہے۔
ترجمان کے مطابق محکمہ صحت لیسکو کا 42 کروڑ 44 لاکھ 46 ہزار 903 روپے کا ناہندہ ہے جبکہ محکمہ پولیس کے ذمے 43 کروڑ 94 لاکھ 87 ہزار 631 روپے واجب الادا ہیں۔
لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ قصور کی ضلعی حکومت کے ذمے 34 کروڑ 99 لاکھ 29 ہزار 974 روپے ہیں جبکہ ایل ڈی اے 32 کروڑ 42 لاکھ 43 ہزار 293 روپے، سروسز اسپتال 16 کروڑ 87 لاکھ 39 ہزار 636 روپے اور یونیوسٹی آف
پنجاب 16 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 5 روپے کی نادہندہ ہے۔
