لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی خان کے کریئر پر ایک نظر

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گزشتہ رات ہیلی کاپٹرحادثے میں جام شہادت نوش کرنے والوں میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی شامل تھے۔

کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کا تعلق 79ویں لانگ کورس سے تھا اوروہ پاکستان آرمی کی سکس آزاد کشمیر رجمنٹ کا حصہ تھے۔ جب موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 10 کور کمانڈ کر رہے تھے، اس وقت لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے پاس بطور بریگیڈیئر ٹرپل ون بریگیڈ کی کمان تھی۔ اس کے بعد وہ امریکہ میں پاکستان کے سفارت خانے میں بطور ڈیفینس اتاشی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ایم آئی میں خدمات سرانجام دینے کے بعد وہ ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے آئی جی تعینات ہوئے۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں ان کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔

انہیں نومبر 2020 میں میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملنے کے بعد بلوچستان میں فوج کا مقامی سربراہ یعنی کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیا گیا۔ اس کور کا نام بعد میں 12 کور کوئٹہ کردیا گیا۔

وہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر بھی فائز رہے اور دہشت گردی کے خلاف اہم کارروائیوں کی قیادت کی، ان کو ہلال امتیاز اور تمغہ بسالت جیسے پاکستانی فوج کے اعلٰی اعزازات سے نوازا گیا تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دسمبر 2021 میں انہیں آزاد کشمیر ریجمنٹ کے کرنل کمانڈنگ کے بیچز لگائے تھے۔

گورنر بننے والے بلیغ سرائیکی صوبے کے حامی کیوں نہیں؟

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی جب بریگیڈیئر تھے تو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں دفاعی اتاشی کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پاکستانی فوج کے لاپتا ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے اور اس میں سوار کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ اہلکار جان سے گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاپتا ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ کے علاقے موسیٰ گوٹھ، وندر سے ملا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

بیا ن کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل امجد حنیف ستی سمیت چھ فوجی افسران و اہلکار سوار تھے جو لسبیلہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد کراچی جا رہے تھے

Back to top button