عمران خان نے 18 رکنی پنجاب کابینہ کی منظوری دے دی

چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیر اعظم عمران خان نے 18 رکنی پنجاب کابینہ کی منظوری دے دی ہے، جس میں صرف تحریک انصاف کے اراکین ہی شامل ہوں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پنجاب حکومت کی 18 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی ہے جس میں صرف تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی شامل ہیں۔

کابینہ ارکان میں محمود الرشید کو بلدیات کا قلمدان ،یاسمین راشد کوصحت، میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ،ڈاکٹر مراد راس کو محکمہ تعلیم، راجہ بشارت کو پارلیمانی امور،ہاشم جواں بخت کو وزارت خزانہ،خرم ورک کو وزات قانون،راجہ یاسر ہمایوں کو ہائر ایجوکیشن اورہاشم ڈوگر کو محکمہ داخلہ کا فلمدان ملنے کا امکان ہے۔

بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبول سکھ گلوکار کیسے قتل ہوا؟

یاد رہے کہ دو روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کی جس میں صوبائی کابینہ کی تشکیل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا،اس موقع پر مونس الہی بھی موجود تھے۔ عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی کے مابین ملاقات میں صوبائی کابینہ اراکین کے ناموں کی حتمی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

Back to top button