PACکی جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش معطل

اسلام آباد کی عدالت عالیہ نے قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کے کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کی سفارش معطل کر دی۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست پر احکامات جاری کیے اور جسٹس (ر) جاوید اقبال کو لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سفارش کو معطل کردیا۔

لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جاوید اقبال کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نےجاوید اقبال کو لاپتا افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانےکےلیےخط لکھنے کا فیصلہ کیا جس میں جاوید اقبال کو کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی۔

جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اختیارات کا معاملہ دیگردو درخواستوں میں بھی اٹھایا گیا ہے، اس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راشد کیانی نے کہا کہ یہ معاملہ اب پی اے سی سے انکوائری کمیشن میں چلا گیا ہے۔
اس کے بعد عدالت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سفارش کو معطل کرتے ہوئے اس کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور 13 اگست تک جواب طلب کرلیا۔

گورنر بننے والے بلیغ سرائیکی صوبے کے حامی کیوں نہیں؟

اسلام آباد کی عدالت عالیہ نے فریقین کو سابق چیئرمین نیب کے خلاف تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا۔

Back to top button