فیچر فلم تیری میری کہانیاں کا ٹائٹل کا اعلان

عید الضحیٰ کے موقع کے لیے تیری میری کہانیاں فیچر فلم تیار کر لی گئی۔ فلم کی ہدایت ندیم بیگ ، مرینہ خان اور نبیل قریشی کر رہے ہیں۔
یو ٹیوب پلیٹ فارم سی پرائم پرعید کے موقع پر تیری میری کہانیاں فیچر فلم کو ریلز کیے جانے کا اعلان کر دیا گیا۔ تیری میری کہانیاں فلم کی ہدایات مرینہ خان، ندیم بیگ اور نبیل قریشی دیں ۔ مرینہ خان اس فلم کے ساتھ فلم ڈائریکشن میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ جبکہ اس فیچر فلم کی ہدایات دیں ہیں خلیل الرحمن قمر، واسع چودھری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے۔
کہا جا رہا ہے کہ 19 مئی کو تیری میری کہانی کی کاسٹ کے حوالے سے بتایا جائیگا کہ کن فنکاروں نے اس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں ہیں۔
