اداکارہ گوہر خان اور زید دربار کے یہاں بیٹے کی ولادت

بھارتی اداکارہ گوہر خان اور زید دربار کے یہاں پہلے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے یہاں بیٹا پیدا ہوا ہے۔پوسٹ کچھ یوں تھی کہ ’لڑکا ہوا ہے، ہماری خوشی کا محور آپ سب کو السلام علیکم کہتا ہے‘۔

’اس کی آمد 10 مئی 2023 کو ہوئی ہے، جس کے بعد ہمیں احساس ہوا کہ اصل خوشی کیا ہوتی ہے‘۔

زید اور گوہر نے کہا کہ ہمارا بیٹا محبت اور دعا دینے پر آپ سب کا شکرگزار ہے۔

Back to top button