پاکستان کی نیوٹرل وینیو نہ ملنے پر ورلڈ کپ نہ کھیلنے کی دھمکی

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کاکہنا ہے کہ ہمیں نیوٹرل وینیو دیا جائے نہیں تو ورلڈکپ نہیں کھیلیں گے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آتی تو ورلڈکپ میچز بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوں گے۔ ہمیں نیوٹرل وینیو دیا جائے نہیں تو ورلڈکپ نہیں کھیلیں گے۔

نجم سیٹھی کاکہنا تھا کہ  بھارت میں بھی دنگے چل رہے ہیں مگر کرکٹ کبھی نہیں رکی، بھارت کو پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے چاہئیں، ہائبرڈ ماڈل میں پاکستان کے ورلڈکپ میچز بنگلادیش میں ہونےچاہئیں۔نیوٹرل وینیو ہماری ترجیحات میں شامل نہیں ہے، ہمیں ٹورنامنٹ کے گیٹ منی کی مد میں ملنے والے پیسوں میں حصہ چاہیے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ بی سی سی آئی سیاسی بنیاد پر باقی ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے سے روکے تو پھر ایشین کرکٹ کونسل نہیں چل سکتی۔بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں جے شا نے باقی ٹیموں سے پاکستان میں کھیلنے پر پوچھا تھا، کسی ٹیم نے بھی پاکستان میں کھیلنے پر اعتراض نہیں کیا تھا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت کی برج، باسکٹ بال، بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آسکتی ہے تو کرکٹ ٹیم کیوں نہیں؟انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے اے سی سی کو لکھےجانے والے خط سے فرق نہیں پڑتا، ہم نے تب سری لنکا کا دورہ کیا جب وہاں پر بم دھماکے ہو رہے تھے، ہم ہمیشہ سری لنکا کا دورہ کرنے کو تیار رہے ہیں۔حال ہی میں جے شا کے بھیجے گئے نمائندے کو ایشیا کپ کے پلان کا بتایا، انہیں ایشیا کپ کا پلان پسند آیا تھا۔

Back to top button