’’ماہرہ، فواد کی شادی کے جوڑوں میں تصاویر کی دھوم‘‘

پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف جوڑی اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فواد خان کی شادی کے جوڑوں میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، ہرکوئی یہ جاننا چاہتا تھا کہ دونوں اس روپ میں کیوں جلوہ گر ہو رہے ہیں؟سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دونوں سٹارز نے شادی کے ملبوسات زیب تن کر رکھے ہیں، کیا فواد خان اور ماہرہ خان نے ملبوسات کے کسی برانڈ کی تشہیر شروع کی ہے؟ انسٹا گرام پوسٹ میں فلم رئیس کی ہیروئین ماہرہ نے ڈرامہ سیریل ہمسفر کے ساتھی اداکار فواد خان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ ماہرہ اور فواد دُلہا دُلہن کے لباس میں خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔2023 اپنے اختتام کی جانب ہے اور اِن آنے والے مہینوں میں شادیوں کا سیزن عروج پر ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بڑے سے بڑے اور چھوٹے سے چھوٹے کپڑوں کے برانڈز اپنی تشہیر کیلئے نامور فنکاروں سے فوٹو شوٹ کرواتے ہیں۔بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’’ہمسفر‘‘ کی جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان کے کرائے گئے نئے فوٹو شوٹ میں دونوں فنکار ایک ساتھ بے حد حسین نظر آ رہے ہیں، ماہرہ نے تصویر کا کیپشن لکھ کر پرستاروں کا تجسس یوں ختم کیا کہ یہ فوٹو فواد خان کی اہلیہ صدف فواد کے کلاتھنگ
میٹھے چاولوں کی ڈش متنجن کا آغاز کیسے ہوا؟
برانڈ کیلئے کیا گیا ہے۔
