مفتی قوی کاراکھی ساونت سے شادی کا اعلان

مفتی قوی نےبھی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سےمشروط نکاح کی خواہش کااظہارکردیا۔
مفتی قوی کانجی ٹی وی کوانٹرویو میں کہنا تھا کہ اب اپنےنکاحوں کی تعداد نہیں بتائیں گے،وہ اپنےنکاحوں کی بات خفیہ رکھیں گے۔
مفتی قوی نےدعویٰ کیا کہ انہوں نےبرصغیر کے ایک بہت بڑےسیاسی، علمی اور ادبی گھرانےکی خاتون سےبھی نکاح کیا تھا لیکن وہ خاتون جلد انتقال کر گئیں۔
مفتی قوی نےکہا کہ آج بھی جب قبرستان سےگزرتا ہوں تواپنےنکاح میں رہنے والی مرحومہ اہلیہ کیلئےدعائےمغفرت کرتاہوں۔اس لیےراکھی ساونت بھی اہل کتاب ہوئیں اوروہ ان سےنکاح کرسکتےہیں۔
مفتی قوی نےکہا کہ وہ راکھی ساونت سےنکاح کیلئےتیارہیں لیکن ان کی صرف ایک ہی شرط ہےکہ وہ بتائیں کہ کہیں ان کاہندو یامسلم مذہب کےتحت کوئی نکاح تو نہیں ہواہوا؟ساتھ ہی انہوں نےیہ شرط بھی رکھی کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کرنے سے قبل اپنی والدہ سےاجازت لیں گےاوراگران کی والدہ رضامند ہوئیں تو وہ تیار ہیں۔
مفتی قوی کی جانب سےراکھی ساونت سےمشروط نکاح کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نےاس پردلچسپ تبصرےبھی کیے۔
مفتی قوی ماضی میں بھی ایسی متنازع خواتین کےساتھ نکاح کی خواہشات ظاہر کرتےآئےہیں جبکہ وہ یہ دعویٰ بھی کرچکےہیں کہ ابتک وہ تین درجن نکاح کر چکےہیں۔
مفتی قوی کے مطابق وہ عام طور پر حلالہ کے لیے خواتین سے نکاح کرچکے ہیں جب کہ وہ متنازع ماڈلز، ٹک ٹاکرز و اداکاراؤں کے ساتھ ویڈیوز، تصاویر اور سیلفیاں بنوانے کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے رہے ہیں۔