عمران فوج کو مارشل لاء لگانے کی دعوت دے رہے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کھلے عام حکومت ختم کرنے کیلئے فوج کو مارشل لاء لگانے کی دعوت دے رہے ہیں۔
عمران خان کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک طرف ادب دوسری طرف گالی ، دماغ کی خرابی اور فرسٹریشن ہے، 2 ہزار لوگ 22 کروڑ عوام نہیں ہوتے، عمران نیازی چاہتے ہیں ملک میں ایمرجنسی لگے، وہ ملک میں انتشار اور تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
کیا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی ناکام ہو چکا؟
عمران خان نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتا ہے اور خونریزی سے انقلاب لانا چاہتا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ اور بندوق سے انقلاب لانے کا ماسٹر مائنڈ کسے دھمکیاں دے رہا ہے ؟۔
انکا کہنا تھا کہ ذلت اور رسوائی اب صرف فتنے اور توشہ خانے کے چور کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے، ذلت اب صرف فتنے کی ہوگی جس نے اقتدار بچانے کے لئے آرمی چیف کو تا حیات توسیع دینے کی آفر دی۔
عمران خان کھلے عام افواج ِ پاکستان کو حکومت ختم کرنے اور سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہا ہے، مریم اورنگزیب نے کہافارن فنڈڈ فتنہ کسی کے کہنے پہ آپ نے پورے پاکستان کو چور بنا دیا ؟، فتنہ بہت بزدل شخص ہے صرف بڑھکیں مار رہا ہے۔
