مریم نواز کا ہواوے کے تعاون سے لاہور کو جدید ترین اسمارٹ سٹی بنانے کا عزم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ چین کے موقع پر ہواوے کے تعاون سے لاہور کو پاکستان کاپہلا جدید ترین اسمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے جب کہ مریم نواز نے ہواوے کو پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دےدی۔

‏وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ چین کےپانچویں روز شنگھائی کے ڈسٹرکٹ لونگ گانگ میں ہواوے ٹیکنالوجیز کا دورہ کیا،جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔

مریم نواز نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی کو پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی،وزیر اعلیٰ نے چینی کمپنی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آفس قائم کرنےپر تعاون کی پیش کش بھی کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہواوے کو پنجاب میں اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانےپر تعاون کی یقین دہانی کرائی جب کہ صوبے بھر میں ہواوے کو پنجاب ریٹیل آفس اور آفٹر سیل سروس سینٹر قائم کرنےکی بھی پیش کش کی۔

مریم نواز کی ہواوے کے گورنمنٹ افیئرز کے صدر وانگ چینگ ڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں لاہور کو ماڈرن ڈیجیٹل سٹی بنانے کےلیے مختلف تجاویز اور سفارشات پر گفتگو ہوئی جب کہ انہیں لاہور آنےکی دعوت بھی دی گئی۔

ملاقات میں ای کامرس،ایکو سسٹم پروڈکشن،ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق پر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ہواوے کے صدر مسٹر وانگ چینگ ڈونگ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور وفد کو تفصیلی بریفنگ دی جب کہ ہواوے کے پاکستان میں بالخصوص پنجاب میں جاری پراجیکٹس سےمتعلق تفصیلات بیان کیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہواوے کے ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر میں پراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا جب کہ ہواوے کےہیلتھ اور ایجوکیشن پراجیکٹس میں اظہار دلچسپی دکھائی۔انہوں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کےبارے میں بتایا۔

مریم نواز نے کہاکہ ڈیجیٹل پنجاب کے ویژن کو ہواوے کے اشتراک کار س عملی شکل دیں گے،ٹیلی کمیونی کیشن اور الیکٹرانک اور ڈیجیٹلائزیشن کے امور میں ہواوے کی مہارتوں سے مستفید ہونا چاہتےہیں۔پنجاب کی پہلی مکمل اے آئی یونیورسٹی میں ہواوے کے پروفیشنل اسکل سے مستفید ہوناچاہیں گے۔

وزیر اعلیٰ نےکہاکہ ہواوے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کیپسٹی بلڈنگ اور آئی ٹی ریسرچ میں معاونت کریں، ہواوے کےتعاون سے پنجاب کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی جدت سے متعارف کروانے چاہتےہیں۔ ہواوے ایکو سسٹم ڈویلپمنٹ میں پنجاب کی معاونت کرے، لاہور میں پہلا سیف سٹی پراجیکٹ ہواوے کےاشتراک سے قائم ہوا۔

اسلام آباد دھرنے سے قبل حکومت نے عمران خان کی رہائی کی کوئی پیش کشن نہیں کی تھی : رانا ثنا اللہ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہواوے ٹیکنالوجیز کادورہ کیا اور مختلف شعبےدیکھے جب کہ ہواوے حکام کےساتھ فیکٹری کا بھی دورہ کیا۔

Back to top button