ایم این اےزین قریشی بطور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مستعفی
پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی نےڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
زین قریشی نے شوکازنوٹس ملنے کے بعد استعفیٰ دیا
ایم این اے زین قریشی نے پی ٹی آئی کی جانب سے شو کاز نوٹس ملنے پر عہدے سے استعفی دیا۔
تحریک انصاف کے ایم این اے زین قریشی نے ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے، آزادانہ اور شفاف انکوائری اور پارٹی حامیوں کے جذبات کو تسلیم کرتے ہوئے میں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
قاضی فائز عیسیٰ برطانوی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں بطوربینچرمنتخب
عمران خان کے ساتھ وفادار ہیں اوررہیں گے،زین قریشی
زین قریشی نے واضح کیا کہ وہ اپنی پارٹی، اپنے لیڈر عمران خان اور اپنے والد کے وفادار تھے اور رہیں گے۔
پی ٹی آئی نے 4ارکان کو شوکازنوٹس جاری کیاتھا
واضح رہے کہ 23 اکتوبر کو پی ٹی آئی نے پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی پر اپنے 4 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کیا تھا۔پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی سمیت اسلم گھمن، مقداد علی اور ریاض فتیانہ کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے تھے۔نوٹس پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پر جاری کیے گئے تھے جس میں تمام اراکین پارلیمنٹ کو 26 ویں آئینی ترمیم کی حمایت سے منع کیا گیا تھا۔
شوکازنوٹس کا 7روز میں جواب طلب کیاگیاتھا
پی ٹی آئی نے چاروں اراکین قومی اسمبلی سے 7 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب طلب کیا ہے۔