محمد حفیظ پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی

سابق کپتان محمد حفیظ نے ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان سے ایک روز قبل پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کیے گئے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے بطور اعزازی رکن اپنی خدمات سرانجام دیں۔ موقع فراہم کرنے پر وہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

محمد حفیظ نے مزید لکھا کہ ’’جب بھی ذکاء اشرف کو پاکستان کرکٹ کے لیے میری دیانتدارانہ تجاویز کی ضرورت ہوگی تو میں ہمیشہ حاضر ہوں۔ پاکستان کرکٹ کے لیے میری نیک خواہشات، پاکستان زندہ باد‘‘

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال 2 اگست کو کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے دیگر ارکان میں انضمام

پرینیتی اورراگھو کی شادی کیلئے ‘سویٹ’ کا کرایہ کتنا ہے؟

الحق اور محمد حفیظ شامل تھے۔

Back to top button