ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں محمد رضوان کی دھوں دار بیٹنگ

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں قومی بلے باز محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 32 گیندوں پر 66 رنز کی دھواں دار اننگ کھیل ڈالی، جس میں 5 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے دھوتی کرتا کیوں پہن لیا؟
دوسری جانب پاکستانی فاسٹ باولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے انگلش کاؤنٹی گلوسسٹرشائر سے معاہدہ کرلیا ہے، انہیں ہم وطن نسیم شاہ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ گلوسسٹرشائر کاؤنٹی کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے بقیہ میچز کے لیے کاؤنٹی کو دستیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ نسیم شاہ اس سے قبل کاؤنٹی ٹیم کا حصہ تھے، وہ فیملی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان آئے جس کے بعد انہیں قومی کیمپ میں طلب کرلیا گیا تھا اور پھر وہ کاؤنٹی ٹیم کو دوبارہ جوائن نہیں کرسکتے تھے۔ محمد عامر تین سال بعد ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ایکشن میں ہوں گے، آخری مرتبہ انہوں نے 2019 میں کاؤنٹی ٹیم ایسیکس کی نمائندگی کی تھی۔
