500ملی لیٹر پلاسٹک بوتل پرپابندی کی تحریک سینیٹ میں پیش

سینیٹر محسن عزیز نے 500 ملی لیٹر پلاسٹک بوتل کی تیاری پر پابندی لگانے کی تحریک ایوان میں پیش کردی

سینیٹرمحسن عزیز کاکہنا ہے کہ پلاسٹک کی بوتلیں ہمارے ماحول کو تباہ کررہی ہیں،  دنیا کے مہذب ملکوں میں اس کا استعمال ذمہ دار عمل کے ساتھ موجود ہے۔پلاسٹک کئی ہزار سال تک زمین پر پڑا رہے تو ختم نہیں ہوتا۔دنیا میں ہرسال 13ارب بوتلوں کا استعمال ہوتا ہے۔2050تک  پلاسٹک بوتلوں کا استعمال اسی طرح چلتا رہا تو سمندروں میں مچھلیاں پلاسٹک سے کم ہوجائیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گئے

محسن عزیز کامزید کہنا تھاکہ203 میں  اگر ہمارے مچھیرے جال پھینکیں گے تو پلاسٹک زیادہ آئے گی اور مچھلی کم ہوگی۔50سے60ملین بوتلیں روزانہ استعمال ہوتی ہیں۔ٹن ویسٹ ہم اس ملک میں پھینک دیتے۔یو این رپورٹ کے مطابق3.3ملین  ٹن پلاسٹک کا کچرا ہم پاکستان میں پھینک دیتے ہیں۔

Back to top button