سانحہ 9مئی کے ملزمان کو سزا دلانے کے مطالبے کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں سانحہ9مئی کے ملزمان کو سزا دلانے کی مطالبے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
قرار داد استحکام پاکستان پارٹی کے ممبر پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے ایوان میں پیش کی۔
قرارداد کےمتن کے مطابق9مئی کے ماسٹر مائنڈ،منصوبہ سازوں اور ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔فوجی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور منفی پراپیگنڈہ کرنیوالے کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔9مئی کا دن
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد کمی کا امکان
المناک، افسوسناک،دلخراش، نا قابل فراموش سانحہ اور سیاہ ترین باب ہے۔ریاست،ملکی سلامتی،اعلیٰ عدلیہ اور اداروں کے خلاف گھناؤنی سازش بے نقاب ہوگئی۔
قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ امن و امان کی صورتحال بگاڑنے اور عوام اور اداروں میں تصادم کرانے والوں کو سزاملنی چاہیے۔جناح ہاؤس اور دیگر شہروں میں تباہی پھیلانے والوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔قوم ملکی سلامتی، معیشت کی ترقی اور اداروں کے تقدس کیلئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ایوان دعا گو ہے کہ آئندہ کبھی بھی 9مئی 2023جیسا سانحہ رونما نہ ہو۔قرار داد میں 9مئی کو تباہی پھیلانے کیلئے مخصوص ذہن سازی او ر شر پسندوں کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا گیا۔