4سال بعد شرح سود میں کمی کااعلان
سٹیٹ بینک کی جانب سے 4سال بعدشرح سود میں کمی کااعلان کردیا۔
سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 150بیسس پوائنٹ کمی کی۔ 1.5 فیصد کمی کے بعد شرح سود 22 فیصد سے کم کر کے 20.5 فیصد کردی۔
سیاسی پناہ لینے والوں سے متعلق نئی پالیسی اندرونی معاملہ ہے، ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے، دفتر خارجہ
بلومبرگ کے مطابق حالیہ کمی ملک میں 4 برسوں کے دوران شرح سود میں ہونے والی پہلی کمی ہے۔شرح سود میں کمی کا فیصلہ آج ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
توقعات کے مطابق فروری سے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور مئی کے مہینے کا آؤٹ ٹرن توقعات سے زیادہ بہتر رہا۔ملک میں جون 2023 سے شرح سود 22 فیصد پر برقرار تھی۔