محسن نقوی کا خیبرپختونخوا حکومت سے واپس گاڑیاں فوری بلوچستان بھجوانے کا اعلان

 

 

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں حکومت بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں فوری طور پر بلوچستان بھیج دی جائیں گی تاکہ وہاں انسداد دہشت گردی کی کارکردگی کو مضبوط بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست کی تھی کہ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی درخواست پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا سے واپس آنے والی بلٹ پروف گاڑیاں اب بلوچستان کو دی جائیں گی۔

 

خیبرپختونخوا کی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دی جائیں : وزیراعلیٰ بلوچستان

خیال رہےکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت کی تھی۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس کو جو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی ہیں،وہ ناقص اور پرانی ہیں،یہ خیبرپختونخوا پولیس کی تضحیک ہے،ان گاڑیوں کو واپس کیا جائے۔

 

 

 

 

Back to top button