محسن نقوی نے 3سٹیڈیمز کے ڈیزائن کی حتمی منظوری دیدی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپنئز ٹرافی سے قذافی ،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی،راولپنڈی سٹیڈیم کے ڈیزائن کی حتمی منظوری دیدی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی انٹرنیشنل سٹیڈیمز ڈیزائن کرنے والی دنیا کی معروف کمپنی بی ڈی پی پیٹرن کے ہیڈ آفس آمد،بی ڈی پی کے چیئرمین کرس ہارڈنگ نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بی ڈی پی پیٹرن کے چئیرمین۔ سپورٹس ڈویژن کے سربراہ۔ ڈائزین ڈائریکٹر۔ انجینئرنگ و آرکیٹیکٹ حکام سے ملاقات ہوئی۔
چیئرمین پی سی بی نے قذافی سٹیڈیم، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کے ڈائزین کی حتمی منظوری دیدی۔تینوں سٹیڈیمز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔بی ڈی پی حکام نے ڈرائنگز کے ذریعے سٹیڈیمز کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےتینوں سٹیڈیمز کے معیاری ڈائزین پر اطمینان کا اظہار کیا
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈائزین تیار کرنے والے انجینئرنگ و آرکیٹیکٹ سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سٹیڈیمز کے تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ایک بڑا ٹاسک ہے۔ہماری پوری ٹیم اس چیلنجنگ کام کو دن رات محنت کر کے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرائیں گے۔تاریخ میں پہلی بار سٹیڈیمز میں اتنے بڑے پیمانے پر شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔اس میگا پراجیکٹ کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔پوری کوشش کریں گے کہ کام کو متعین مدت سے قبل مکمل کیا جائے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ تینوں سٹیڈیمز کے ڈیزائن کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
بی ڈی پی پیٹرن کے حکام نے قذافی سٹیڈیم۔ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کے نئے ڈیزائن سے آگاہ کیا۔
بی ڈی پی پیٹرن دنیا کے کئی ممالک میں انٹرنیشنل معیار کے تقریبا 200 چھوٹے بڑے سٹیڈیمز ڈائزین کر چکی ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد ڈائزین کوالٹی ایوارڈز حاصل کر چکی ہے۔بی ڈی پی کی بنیاد 63 برس قبل رکھی گئی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا
پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر ۔ بی ڈی پی پیٹرن کے سپورٹس ڈویژن کے سربراہ ڈیپش پیٹل۔ ڈائزین ڈائریکٹر جان سکاوٹ کوہلی۔ سینئر آرکیٹیکٹ انٹوینو ٹینزریلا۔ لیڈ پراجیکٹ ڈائزینرز ماریہ بوسورا۔ ڈینینل گولڈن برگ اور ڈوویلی بویلرائٹ بھی اس موقع پرموجود تھے۔۔
