محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی۔ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی ) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو صدارت ملنے کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا جس کے بعد اگلی مدت کےلیے اے سی سی کی صدارت پاکستان کے پاس رہے گی۔
آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائیر کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہوں گے اور ایشین کرکٹ کونسل باضابطہ اعلان کرے گی۔
