4 ہزار سے زائد افراد کرونا کا شکار، 7 افراد چل بسے

ملک بھر میں کرونا وائرس ایک مرتبہ پھر سر اُٹھانے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار سے زائد کیسز مثبت آئے، 7 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

24 گھنٹوں میں وائرس کی تشخیص کے حوالے سے 49 ہزار 809 ٹیسٹ کیے گئے جس سے کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.71 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رواں برس ملک میں وائرس کے 35 ہزار 982 فعال کیسز ریکارڈ کیے گئے جن میں سے 781 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دھوپ کی حرارت سے چھاتی کے سرطان سے محفوظ رہنا ممکن

پنجاب میں کرونا کے ایک ہزار 131 کیسز، سندھ میں 2 ہزار 670 کیسز، خیبرپختونخوا میں 112 اور بلوچستان میں 6 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

کرونا کا شکار مزید 302 افراد بیماری سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے اور مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

کرونا وائرس کی حالیہ لہر کے دوران 500 سے زائد ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس بیماری کا نشانہ بنے، سینئر ڈاکٹر پروفیسر صلاح الدین شیخ بھی وائرس کے باعث ہاتھ دھو بیٹھے۔

Back to top button