ملتان : سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی

جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کے دوران کی کشتی الٹ گئی، کشتی میں 19 افراد سوار تھے جن میں سے 18 کو بچا لیا گیا جب کہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔
ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی نے سیلاب متاثرین کو موضع دراب پور سے ریسکیو کیا تھا۔
دوسری جانب مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے لتی ماڑی میں بھی سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں 10 سے زائد افراد سوار تھے، جب مزید ایک شخص نے سوار ہونے کی کوشش کی تو کشتی کا توازن بگڑ گیا اور کشتی الٹ گئی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیاگیا۔
