قائداعظم کا یوم وفات: ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ تقریبات کا انعقاد

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یوم وفات ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر مختلف تقریبات میں بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ مزارِ قائد پر شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی جا رہی ہیں۔
قائداعظم کے یوم وفات پر ملک کے مختلف حصوں میں تنظیموں کی جانب سے سیمینارز، مذاکرے اور یادگاری تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
صبح کے وقت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کے اراکین کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی ملک کو ترقی اور استحکام کی راہ پر ڈالا جا سکتا ہے، جبکہ نوجوان ہی ان کے خواب کی اصل تعبیر ہیں۔
