خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 19 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع مہمند میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، جس میں خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 14 خوارج مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا، جہاں جھڑپ کے دوران مزید 4 خوارج انجام کو پہنچے، جب کہ تیسری کارروائی میں بنوں کے علاقے سے ایک خارج کو ہلاک کیا گیا۔
مریم نوازکاسیلاب سے متاثرہ جلالپور پیروالاکادورہ،متاثرین میں چیک تقسیم
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دو روزہ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 19 خوارج ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ یہ عناصر علاقے میں مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان کے مطابق کسی بھی دیگر خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
