اسلام آباد کےڈپلومیٹک انکلیومیں جرمن سفارت کار کی پر اسرار موت
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کےڈپلومیٹک انکلیومیں اپنی رہائش گاہ میں ایک جرمن سفارت کار مردہ پائےگئے۔
مرنے والےسفارتکار کی شناخت 58 سالہ تھامس جرگن بیلے فیلڈ کے طور پر کی گئی ہے،جو جرمنی کے سفارت خانے میں بطور سیکنڈ سیکریٹری فرائض انجام دے رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ سفارت کار قراقرم ہائٹس میں واقع رہائش گاہ پرمردہ حالت میں پائے گئے، ان کی آنکھوں، ناک اور منہ سےخون بہہ رہا تھا۔
حکام نےبتایا کہ سفارت کار پیر کے روز دفتر نہیں گئے اور سفارت خانےسے کی جانےوالی فون کالز کا بھی جواب نہیں دے رہے تھے۔
اس کےجواب میں سفارت خانے نے ایک ملازم کو سفارت کار کی رہائش گاہ بھیجا، جسے گھر کے اندر سے کوئی جواب نہیں ملا۔
فوجی عدالتوں کا کیس: ایگزیکٹوز عدلیہ کا کردار ادا نہیں کرسکتا
بعد ازاں سفارت خانےکےاہلکار ان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور تالے توڑ کرپولیس کو بتائے بغیر فلیٹ میں داخل ہوئے اور انہیں مردہ پایا۔
اس کےبعد سفارت خانے نے پولیس اور سیکریٹریٹ پولیس اسٹیشن کےحکام کواطلاع دی جو فلیٹ پر پہنچے اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کوبتایا گیا کہ سفارت کار دل کامریض تھا، یہ واضح نہیں ہےکہ سفارت کار کی موت کب ہوئی۔
پولیس نےبتایا کہ اس نے آخری بار ہفتہ کی شام 7 بج کر 44 منٹ پراپنےواٹس ایپ کا استعمال کیا تھا۔
جرمن سفارتی مشن کے ترجمانوں نے ڈان کی جانب سے تبصرہ کرنےکی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔