نیب : 547 ارب روپے سے زائد کی ریکوری، ہزاروں متاثرین کو رقم واپس

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سال 2025 کی پہلی ششماہی (جنوری تا جون) کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، نیب نے رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں اور اقدامات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 547 ارب 31 کروڑ روپے کی رقم ریکور کی۔
نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 532 ارب 33 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں وفاقی، صوبائی محکموں اور دیگر اداروں کے حوالے کی گئیں۔ اس کے علاوہ، عوام سے دھوکہ دہی کے مقدمات میں ملوث افراد سے برآمد شدہ رقوم 12,611 متاثرین کو واپس دلائی گئیں۔
فیلڈ مارشل کا دورہ امریکا ، اعلیٰ سیاسی قیادت اور پاکستانی کمیونٹی سے اہم ملاقاتیں
مزید بتایا گیا کہ نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کی 25 ارب روپے مالیت کی زمین واگزار کرا کر متعلقہ ادارے کے سپرد کر دی۔
