قومی اسمبلی : محمود خان اچکزئی باضابطہ اپوزیشن لیڈر نامزد

قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے محمود خان اچکزئی کو باضابطہ طور پر قائد حزبِ اختلاف نامزد کر دیا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے یہ درخواست سیکریٹری قومی اسمبلی مشتاق کے دفتر میں جمع کرائی گئی، جسے چیف وہپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے پیش کیا۔

درخواست پر اپوزیشن کے 74 اراکینِ اسمبلی کے دستخط موجود ہیں، جنہوں نے متفقہ طور پر محمود خان اچکزئی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین اراکین بیرونِ ملک موجود ہونے کے باعث دستخط نہیں کر سکے، تاہم ان کی حمایت بھی محمود اچکزئی کو حاصل ہے۔

Back to top button